وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم پنجاب حکومت کو ادا کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ لندن کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس پر مریم نواز نے اخراجات ذاتی طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں مریم نواز کی جانب سے رقم جمع کرانے کی تصدیق کی۔
حنا پرویز بٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے کے استعمال کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں جبکہ مریم نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا چیک آئندہ روز کیش ہو جائے گا۔

شائع ہوا: 17 ستمبر، 2026 کو 02:22 PM
آخری تدوین: 17 ستمبر، 2026



