وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چین کا ایران سے حوثیوں پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ

W
Web Desk
18 ستمبر، 2026
چین کا ایران سے حوثیوں پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ
international seerat conference

چین نے سعودی عرب کی درخواست پر ایران سے رابطہ کرتے ہوئے حوثیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیجنگ نے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی کم کرنے، محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے اور تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا

بیجنگ: چین نے ایران سے حوثیوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق چین نے سعودی عرب کی درخواست پر تہران سے رابطہ کیا اور ایران پر زور دیا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرے۔

چین نے سرکاری طور پر تحمل، مذاکرات اور محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی پر زور دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ نہیں چاہتا کہ خطے میں جاری کشیدگی یمن اور بحیرۂ احمر تک پھیلے۔

چینی حکام نے تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 09:02 AM

آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار
تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کیلئے نیا فیچر تیار

واٹس ایپ نے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کیلئے نیا سرچ شارٹ کٹ تیار کرلیا۔ iOS بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش فیچر چیٹ اسکرین سے براہِ راست سرچ کی سہولت دے گا، جبکہ واٹس ایپ چینلز میں پرانی پوسٹس تلاش کرنے کا آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026
کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
تازہ ترین

کیا 10 روپے کا نوٹ بند ہونے والا ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

Web Desk18 ستمبر، 2026