وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی ٹیرف پر چین کا سخت ردعمل، تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں

W
Web Desk
26 نومبر، 2026
امریکی ٹیرف پر چین کا سخت ردعمل، تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں

امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل، چین کا اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان، بیجنگ نے تجارتی جنگ اور چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی کریک ڈاؤن کی مخالفت کردی

بیجنگ: امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ضرورت سے زائد پیداواری صلاحیت کے نام نہاد مسئلے کو سیاسی جوڑ توڑ کے لیے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی اختلافات سمیت متعلقہ معاملات کو بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگیں کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، جبکہ چین اپنی کمپنیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

انہوں نے چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی کریک ڈاؤن کی بھی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے تجارتی تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔

چین کا یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے ٹیرف کے اعلان کے بعد دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 نومبر، 2026 کو 07:57 AM

آخری تدوین: 26 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین