وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

W
Web Desk
19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

کوہاٹ: کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق پولیس لائنز کی اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل ہونے والے دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔ گزشتہ روز سے جاری کلیئرنس آپریشن میں ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ گزشتہ شب دہشتگردوں نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پر دستی بم سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کے بازو پر زخم آیا۔ طبی امداد کے بعد انہوں نے دوبارہ آپریشن کی نگرانی شروع کردی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اہم عمارات کو کلیئر کرلیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ خودکش بمبار قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آر پی او اور ڈی پی او نے آپریشن کی قیادت کی جبکہ جی او سی کوہاٹ بھی موقع پر موجود رہے۔

دوسری جانب خودکش حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، جن میں ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکار شامل ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 ستمبر، 2026 کو 09:04 AM

آخری تدوین: 19 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویوز میں ٹرمپ نے ایران جنگ، مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات قرار دیا۔ کابینہ میں تبدیلی کا بھی کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا

Web Desk4 نومبر، 2026
وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ
معیشت

وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز اور پائیدار میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام ہوسکے۔ کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی

Web Desk4 نومبر، 2026
غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، نیب اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا
تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام، نیب اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

نیب اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کے معاملے پر طلب کرلیا۔ نیب کے مطابق 3 ہزار 938 منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے میں 4 ہزار 252 افراد بھرتی کیے گئے۔ جعلی دستاویزات، ختم شدہ آسامیوں اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں

Web Desk4 نومبر، 2026