وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

W
Web Desk
4 نومبر، 2026
وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز اور پائیدار میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام ہوسکے۔ کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے، جبکہ 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کی تیاری کے لیے ملک بھر سے مصوروں اور ڈیزائنرز کی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے معاملے پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت بھی کی۔

نئے کرنسی نوٹوں میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے، جبکہ ان کی تیاری میں ایسا جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا جس سے نوٹوں کی پائیداری اور استعمال کی مدت میں اضافہ ہوسکے۔

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے موجودہ بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا اور 10 روپے کے سکے کی گردش سے متعلق عملی اقدامات اور تفصیلات آئندہ مرحلے میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 نومبر، 2026 کو 03:18 PM

آخری تدوین: 4 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کے بعد چین اور کویت کی بھی پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی
تازہ ترین

سعودی عرب کے بعد چین اور کویت کی بھی پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی

سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تینوں ممالک سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرضوں کی مدت میں توسیع متوقع ہے

Web Desk5 نومبر، 2026
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ
تازہ ترین

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 35 ڈالر پر پہنچ گئی

Web Desk4 نومبر، 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا
تازہ ترین

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا

پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے باضابطہ عہدہ سنبھال لیا۔ 30 سالہ تجربے کے حامل نئے سربراہ سے ایئرلائن کی کارکردگی اور خدمات میں بہتری کی توقعات وابستہ ہیں

Web Desk2 نومبر، 2026