وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی عرب کے بعد چین اور کویت کی بھی پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی

W
Web Desk
5 نومبر، 2026
سعودی عرب کے بعد چین اور کویت کی بھی پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی

سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تینوں ممالک سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرضوں کی مدت میں توسیع متوقع ہے

اسلام آباد: پاکستان کو بیرونی مالی معاونت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے بھی مجموعی طور پر 4.3 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر جبکہ کویت سے 30 کروڑ ڈالر کے قرضے رول اوور کرائے جائیں گے۔ اس طرح سعودی عرب، چین اور کویت سے پاکستان کو مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کے قرضوں کی مدت میں توسیع ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کردہ 4 ارب ڈالر کا قرض مارچ 2027 میں رول اوور کرایا جائے گا، جبکہ تینوں ممالک سے قرضوں کی مدت میں تقریباً ایک سال کے لیے توسیع متوقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو دسمبر میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنا ہیں، جن میں 7.3 ارب ڈالر کے قرضوں کا رول اوور بھی شامل ہے۔

سعودی عرب نے بھی 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع ہو چکی ہے اور اس معاملے کو مناسب وقت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ کے ساتھ اس حوالے سے انتہائی مثبت ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور اس معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جبکہ فی الحال سعودی عرب کی جانب سے مزید مالی معاونت کی ضرورت نہیں ہے۔

تین ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ موجود ہے، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کے پاس تین ماہ کی درآمدات کے لیے زرمبادلہ کا کور موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر سال تقریباً ڈیڑھ ارب یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس ادائیگی کے معاملے میں آئندہ کسی بھی حکومت کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں متوقع ہے، تاہم اجلاس کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 نومبر، 2026 کو 07:50 AM

آخری تدوین: 5 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

اسلام آباد: جے یو آئی سے منسلک مدرسے کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس
پاکستان

اسلام آباد: جے یو آئی سے منسلک مدرسے کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس

سی ڈی اے نے بلال ٹاؤن اسلام آباد میں جے یو آئی سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کر دیا۔ 15 روز میں نقشے جمع نہ کرانے پر عمارت سیل کرنے کی وارننگ

Web Desk5 نومبر، 2026
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا حکم، پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا گیا
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا حکم، پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا گیا

وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو تاحکم ثانی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

Web Desk5 نومبر، 2026
مولانا فضل الرحمٰن کے اہلخانہ اور قریبی رفقاء کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت درج
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمٰن کے اہلخانہ اور قریبی رفقاء کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت درج

مولانا فضل الرحمٰن کے اہلخانہ اور قریبی رفقاء کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت ایف بی آر میں جمع، پانچ افراد کے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کی تحقیقات کا مطالبہ

Web Desk5 نومبر، 2026