وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر

W
Web Desk
16 اگست، 2026
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں اور اسے دوبارہ کھولنا ترجیح ہونی چاہیے، جبکہ انہوں نے قطر کی ثالثی کوششوں کو سراہا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، اسے دوبارہ کھولنا ترجیح ہونی چاہیے۔

قطری نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں جاری کشیدگی اور لڑائی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر قطر کو سراہا۔

ترک صدر نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے خطے اور عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اس لیے اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

صدر اردوان نے انٹرویو کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ حال ہی میں اعلان کیے گئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مصر سمیت دیگر ممالک بھی اس معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون کو وسعت دینے سے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اگست، 2026 کو 04:03 AM

آخری تدوین: 16 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت
امریکا

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ڈنڈالک میں بالٹی مور کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی، ایشین امریکن اور امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جولین جونز نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 ہزار 505 ووٹ حاصل کیے اور نومبر کے عام انتخابات میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے حصہ لیں گے

محمد نعیم اختر1 اکتوبر، 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ حالات کو مزید خراب کرے گا، جبکہ وفاق مضبوط بنانے کے لیے خودمختار صوبے ضروری ہیں

Web Desk1 اکتوبر، 2026
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور افغان سرحد پر غور، محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

Web Desk1 اکتوبر، 2026