وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

احتجاج سے قبل کاکروچ پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دپکے گرفتار

W
Web Desk
10 اکتوبر، 2026
 احتجاج سے قبل کاکروچ پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دپکے گرفتار

نئی دہلی میں ممکنہ احتجاج سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دپکے کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظاہرین انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دپکے کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج سے قبل نئی دہلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جنتر منتر کی جانب جانے والی سڑکوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس میں نئی دہلی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے اور دہلی میٹرو کے 57 اسٹیشنوں کے داخلی و خارجی راستے بند کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ 250 سے زائد ٹرینیں منسوخ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین انتخابی اصلاحات متعارف کرانے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 08:00 AM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبرپختونخوا
پاکستان

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امن و امان خراب کرنے، اشتعال انگیزی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عوام پرامن رہنے اور دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کا ساتھ دینے کی اپیل کی

Web Desk11 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی قابلِ مذمت، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی قابلِ مذمت، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ، صوبائی خودمختاری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی و جمہوری فورم پر آواز اٹھائیں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی
پاکستان

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ صدارتی اعلامیے کے مطابق گورنر صوبائی حکومتی امور سنبھال سکیں گے جبکہ وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء اور دیگر متعلقہ عہدیدار عہدے چھوڑ دیں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026