وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت شروع، 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ

W
Web Desk
11 ستمبر، 2026
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت شروع، 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ
international seerat conference

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت شروع ہوگئی۔ اپوزیشن اجلاس میں 27 ستمبر احتجاج، ملک کی سیاسی صورتحال اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم کے خط کا جواب بھی دے دیا گیا

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، 27 ستمبر کے احتجاج اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کے احتجاج کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں ملک کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 15 ستمبر کو تحریک تحفظ آئین کا اجلاس ہوگا، جس میں اے پی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خط کا جواب دیتے ہوئے مشاورت کے لیے دن اور وقت مانگ لیا ہے۔ اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خط کا جواب دیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 ستمبر، 2026 کو 12:07 PM

آخری تدوین: 11 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے
تازہ ترین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور عوامی اعتماد وراثت میں نہیں ملتا بلکہ دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلعی عدالتوں کو نظامِ انصاف کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے، عدالتوں میں سولر، انٹرنیٹ اور ای لائبریری کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایکسس ٹو جسٹس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری ہونے سے آگاہ کیا

Web Desk12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ پزشکیان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ایران و عمان کے درمیان مشترکہ بحری راستے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا

Web Desk12 ستمبر، 2026