وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

W
Web Desk
11 ستمبر، 2026
 مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ مربن خام تیل 122 ڈالر جبکہ برینٹ خام تیل 108.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

لندن: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور توانائی کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مربن خام تیل کی قیمت 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت بھی مزید ایک فیصد اضافے کے بعد 108.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی مئی کے وسط کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ WTI کی قیمت میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 103 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے سے عالمی توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثیوں کی جانب سے بندرگاہی شہر موخا پر قبضے اور آبنائے ہرمز میں مزید بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کے بعد عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں طویل رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آسکتا ہے، جس کے اثرات ایندھن کی عالمی قیمتوں اور درآمدی ممالک کی معیشتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 ستمبر، 2026 کو 04:51 AM

آخری تدوین: 11 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی
معیشت

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

بجلی کے بل میں صرف ایک اضافی یونٹ صارفین کے لیے کئی ماہ تک مالی بوجھ بن سکتا ہے۔ اسی مسئلے پر حکومت نے نظرثانی شروع کر دی ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کے مطابق، 200 یونٹ کی حد معمولی فرق سے عبور کرنے پر چھ ماہ تک اضافی چارجز ادا کرنے کی شرط ختم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے,جبکہ ماہانہ حد 250 یونٹ تک بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Web Desk27 اکتوبر، 2026
کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز
تازہ ترین

کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز

پنجاب میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ دولت، سیاسی وابستگی یا اثر و رسوخ کسی کو قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکے گا

Web Desk27 اکتوبر، 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے پی ٹی آئی میں لابنگ تیز، 30 سے زائد ارکان علی امین گنڈاپور کے حامی
تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے پی ٹی آئی میں لابنگ تیز، 30 سے زائد ارکان علی امین گنڈاپور کے حامی

پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے سرگرمیاں تیز، ذرائع کے مطابق 30 سے زائد ارکان علی امین گنڈاپور کی حمایت میں سرگرم ہیں، جبکہ شوکت یوسفزئی نے گروپ بندی کی تردید کردی

Web Desk27 اکتوبر، 2026