وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک

W
Web Desk
24 جون، 2026
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک

لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 6 مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت میں ملوث تھے، جبکہ اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے

لوئر دیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت سمیت متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوفیں اور 3 دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور علاقے میں دہشت پھیلانے کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

کامیاب آپریشن پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے یا دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں خوارجی عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے ان دلیر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا اور علاقے کو بڑے نقصان سے بچایا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جون، 2026 کو 06:03 AM

آخری تدوین: 24 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کی روانگی بند
پاکستان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کی روانگی بند

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال شروع کردی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، یومیہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین اور 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو پیر کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا

Web Desk8 اگست، 2026
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
تازہ ترین

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی اور 12 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ہنگو میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید ہوگئ

Web Desk8 اگست، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی۔ وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ شہباز شریف نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی اور زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی

Web Desk8 اگست، 2026