وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

W
Web Desk
10 ستمبر، 2026
 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
international seerat conference

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مختلف رہنماؤں کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پارٹی رہنماؤں کے پہلے سے جاری عدالتی وارنٹس پر بھی عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ان رہنماؤں کے خلاف پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تاہم ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ رہنماؤں کے خلاف وارنٹس پر فوری طور پر کن مقامات پر اور کس مرحلے میں کارروائی کی جائے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 ستمبر، 2026 کو 08:22 AM

آخری تدوین: 10 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے پروٹیکشن سکواڈ پر حملہ ناکام، دہشت گرد فرار
پاکستان

بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے پروٹیکشن سکواڈ پر حملہ ناکام، دہشت گرد فرار

بلوچستان کے ضلع تمپ میں سکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر کے پروٹیکشن سکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران حملہ آور گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

Web Desk11 ستمبر، 2026
 وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب، آئین پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب، آئین پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا جواب دے دیا۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے لیے آئینی طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

Web Desk11 ستمبر، 2026
حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان
تازہ ترین

حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر مملکت طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس اکتوبر میں ہوں گے، جہاں نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، وفاقی دارالحکومت کے لیے نئے گورننس ماڈل پر کام جاری ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026