وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پی ایس ایل 12 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ مکمل، میتھیو شارٹ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار

W
Web Desk
26 نومبر، 2026
پی ایس ایل 12 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ مکمل، میتھیو شارٹ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار

پی ایس ایل 12 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ مکمل، آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ 9 کروڑ 15 لاکھ روپے کے معاہدے کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری 2027 کو ہوگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس میں آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لیگ کی 8 میں سے 6 فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست معاہدے کیے، جبکہ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے کسی کھلاڑی کو براہ راست سائن نہیں کیا۔

براہ راست سائننگ کے مرحلے میں راولپنڈیز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ سے 9 کروڑ 15 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا، جو اس مرحلے کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ روپے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو 7 کروڑ 7 لاکھ روپے میں سائن کیا۔

اسی طرح لاہور قلندرز نے سری لنکا کے کامندو مینڈس سے 6 کروڑ 38 لاکھ روپے، کراچی کنگز نے انگلینڈ کے عادل رشید سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے اور ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر لانس مورس سے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا۔

پی ایس ایل 12 کی براہ راست سائننگ کی تفصیلات

فرنچائز کھلاڑی معاہدے کی رقم

راولپنڈیز میتھیو شارٹ 9 کروڑ 15 لاکھ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لوکی فرگوسن 7 کروڑ 63 لاکھ

اسلام آباد یونائیٹڈ میٹ ہینری 7 کروڑ 7 لاکھ

لاہور قلندرز کامندو مینڈس 6 کروڑ 38 لاکھ

کراچی کنگز عادل رشید 6 کروڑ 20 لاکھ

ملتان سلطانز لانس مورس 5 کروڑ 50 لاکھ

پی سی بی کے مطابق براہ راست سائننگ کے قواعد کے تحت ہر فرنچائز کو ایسے ایک غیر ملکی کھلاڑی سے معاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس نے پی ایس ایل کے دسویں اور گیارہویں ایڈیشن میں حصہ نہ لیا ہو۔

قواعد کے مطابق فرنچائزز براہ راست سائن کیے گئے کھلاڑی سمیت زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی، جس کے لیے 13 جنوری 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اگر کوئی فرنچائز اپنے تمام 7 کھلاڑی برقرار رکھتی ہے تو اسے گزشتہ نیلامی کی سب سے مہنگی کیٹیگری میں شامل ایک کھلاڑی کو دوبارہ نیلامی کے لیے ریلیز کرنا ہوگا۔

پی ایس ایل 12 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری 2027 کو ہوگی۔

فرنچائزز کا سیلری کیپ کتنا ہوگا؟

پی سی بی نے ہر فرنچائز کے لیے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کی مجموعی حد 45 کروڑ روپے مقرر کی ہے، تاہم نئی براہ راست سائننگ کرنے یا گزشتہ سیزن میں براہ راست سائن کیے گئے کھلاڑی کو برقرار رکھنے والی فرنچائزز کے لیے یہ حد 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ تمام فرنچائزز کے لیے کھلاڑیوں پر کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا بھی لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 نومبر، 2026 کو 08:19 AM

آخری تدوین: 26 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان، جنوری 2027 میں مقابلے ہوں گے
تازہ ترین

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان، جنوری 2027 میں مقابلے ہوں گے

پی سی بی نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جنوری 2027 میں ہونے والی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔ تین میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے

Web Desk26 نومبر، 2026
فریال گوہر نے کینسر اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سر منڈوا لیا
تازہ ترین

فریال گوہر نے کینسر اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سر منڈوا لیا

پاکستانی اداکارہ فریال گوہر نے ڈیپلیکس اسمائل اگین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کینسر، آتش زدگی اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سر منڈوا لیا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Web Desk26 نومبر، 2026
امریکی ٹیرف پر چین کا سخت ردعمل، تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں
تازہ ترین

امریکی ٹیرف پر چین کا سخت ردعمل، تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں

امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل، چین کا اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان، بیجنگ نے تجارتی جنگ اور چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی کریک ڈاؤن کی مخالفت کردی

Web Desk26 نومبر، 2026