وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا “ٹول ٹیکس” نہیں چاہتا ۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں،صدر ٹرمپ

W
Web Desk
22 مئی، 2026
امریکا آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا “ٹول ٹیکس” نہیں چاہتا ۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں،صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جاری مذاکرات، جوہری ہتھیاروں، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر سے متعلق اہم بیانات جاری کیے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

(واشنگٹن) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امریکا صرف یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا “ٹول ٹیکس” نہیں چاہتا اور خطے میں بحری راستوں کی آزادی کو یقینی بنانا امریکی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی نیوی مؤثر انداز میں کام کررہی ہے اور اس وقت کوئی بھی بحری جہاز ایران نہیں جاپارہا۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا ناکہ بندی کے ذریعے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو قبضے میں لیا جائے گا تاکہ خطے میں سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ ا یران اور امریکاکے درمیان جوہری پروگرام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے کشیدگی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 مئی، 2026 کو 03:25 AM

آخری تدوین: 22 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026
امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش
دُنیا

امریکا میں پاکستانی سفیر کی ورلڈ بینک صدر اجے بنگا سے ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پاکستانی آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹ بال "ٹرائیونڈا" تحفے میں پیش کیا۔ ورلڈ بینک صدر نے پاکستانی اسپورٹس مصنوعات کی تعریف کی جبکہ سفیر پاکستان نے سیالکوٹ کی عالمی شہرت، اسپورٹس انڈسٹری کی کامیابیوں اور ورلڈ بینک کے ساتھ طویل المدت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر11 جولائی، 2026
ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ
امریکا

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ معاہدے، فوجی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

Web Desk9 جولائی، 2026