وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
2 جولائی، 2026
ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ ایران کی جوہری صلاحیت محدود کرنے کے حوالے سے پیش رفت کو بھی اطمینان بخش قرار دیا

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، "ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں، ایرانی حکام کے ساتھ اچھی ملاقاتیں ہوئیں، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پیش رفت اطمینان بخش ہے اور امریکا کا مؤقف بدستور واضح ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ایران پر بڑا حملہ کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے مثبت انداز میں جاری ہیں اور معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل بہتری دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جو عالمی معیشت اور صارفین دونوں کے لیے مثبت پیش رفت ہے، جبکہ مضبوط اسٹاک مارکیٹ سے مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت مل رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جولائی، 2026 کو 03:45 AM

آخری تدوین: 2 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

عالیہ بھٹ کی پیدائش سے قبل سونی رازدان نے ایک دن میں 100 سگریٹ پی تھیں،
تازہ ترین

عالیہ بھٹ کی پیدائش سے قبل سونی رازدان نے ایک دن میں 100 سگریٹ پی تھیں،

بالی وڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کے حمل سے بے خبر رہتے ہوئے فلم گمراہ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ایک دن میں تقریباً 100 سگریٹ پی لی تھیں

Web Desk16 نومبر، 2026
پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
پاکستان

پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات دور کریں

Web Desk16 نومبر، 2026
ٹرمپ کا بائیڈن انتظامیہ پر ایف اے اے کی بدانتظامی کا الزام
امریکا

ٹرمپ کا بائیڈن انتظامیہ پر ایف اے اے کی بدانتظامی کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے 50 سال پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی جدید کاری کے لیے کانگریس سے فنڈز کی منظوری مانگ لی

Web Desk16 نومبر، 2026