لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری، 8 وکٹیں گنوا دیں

لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی میچ پرگرفت مضبوط ہوگئی، انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 366 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی
لیڈز: لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
دوسرے روز کا کھیل گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔
انگلینڈ کی جانب سے جارڈن کاکس نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم وہ علی عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ جو روٹ 66 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ ڈین لارنس نے 51 رنز اسکور کیے۔
ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کے دوران سلمان علی آغا نے ان کا ایک رن پر کیچ ڈراپ کیا تھا، جس کے بعد بروک نے اپنی ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں بری طرح ناکام رہا تھا اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں صرف 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے، جبکہ دوسرے دن مزید 254 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 366 رنز بنا لیے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 08:09 PM
آخری تدوین: 20 اگست، 2026



