کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی


کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے
کوہاٹ: کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں مزید نفری پہنچ گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار جاری رکھے گی۔

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 09:30 AM
آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026



