وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاک فوج کا فتح فور گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

W
Web Desk
14 مئی، 2026
پاک فوج کا فتح فور گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح فور جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہے، جبکہ اس میزائل کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تربیتی تجربے کا مقصد میزائل کی آپریشنل کارکردگی اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فتح فور میزائل دور تک اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ میزائل فائرنگ کے دوران مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی اور درستگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ یہ تجربہ آرمی راکٹ فورس اور سائنسدانوں کی موجودگی میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیراعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز، نیول اور ایئر چیف نے کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے اسے تکنیکی مہارت، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 12:36 PM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026