وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

W
Web Desk
15 مئی، 2026
اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف 22 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں بلکہ میدان میں ہوں گے، تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

(کراچی)کراچی میں جے یو آئی کی وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کئی دہائیوں سے عالمی بربریت اور ظلم کا شکار ہے، امریکا اور مغرب کی طاقت کا رخ افغانستان، عراق اور لیبیا جیسے مسلم ممالک کی جانب رہا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی رہی، جبکہ اب صورتحال ایران تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کمزور ہوا تو اسرائیل پاکستان کے دروازے تک پہنچ جائے گا اور اس کی نظریں حرمین الشریفین پر بھی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر امت مسلمہ کے دفاع کے لیے مشترکہ دفاعی قوت تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت قومی یکجہتی سے محروم ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام اتحاد، برداشت اور محبت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ان کے مطابق اختلاف رائے کو شائستگی اور سلیقے کے ساتھ بیان کیا جانا چاہیے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ وہ آئین کے وفادار ہیں اور آئین توڑنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے دفاعی اداروں کے احترام کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر جمعیت علمائے اسلام کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ جے یو آئی کو دھاندلی کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر رکھا جاتا ہے، حالانکہ جماعت جمہوری نظام کے تحت سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے علما اور کارکنان دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں، مگر اس کے باوجود وہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی نے امریکا اور ایران مذاکرات کے باعث اپنے احتجاجی مظاہرے مؤخر کیے تھے، تاہم اب 22 مئی کو ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، جبکہ 4 جون کو پشین میں بڑا جلسہ بھی منعقد ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 05:50 AM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026