وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایف بی آئی کی خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو جان سے مارنے کے ممکنہ خطرے پر وارننگ

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر16 اکتوبر، 2026
ایف بی آئی کی خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو جان سے مارنے کے ممکنہ خطرے پر وارننگ

ایف بی آئی نے خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ممکنہ قاتلانہ حملے کے خطرے پر سکیورٹی وارننگ جاری کر دی۔ ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم 18 اکتوبر کو منعقد ہوگا

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI) نے خالصتان تحریک کے رہنما اور تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں کو جان سے لاحق فوری خطرے کے پیش نظر 15 اکتوبر کو ’’ڈیوٹی ٹو وارن‘‘ سکیورٹی انتباہ جاری کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ انتباہ بالخصوص امریکہ سے کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن سفر کرنے کے حوالے سے دیا گیا، جہاں 18 اکتوبر کو خالصتان ریفرنڈم منعقد ہونا ہے۔

دوہری امریکی اور کینیڈین شہریت رکھنے والے پنوں کے مطابق، کینیڈین پولیس آر سی ایم پی (RCMP) بھی گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکیوں اور صوبہ اونٹاریو میں ان کی رہائش گاہ کو لاحق خطرات سے آگاہ کر چکی ہے۔

یہ سکیورٹی انتباہات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 13 اکتوبر کو دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (CEPA) کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر کینیڈین حکومت سے سوالات

گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈا کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارتی اور سکیورٹی تعاون کو آگے بڑھانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کینیڈین پولیس خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کو جان اور گھروں کو لاحق خطرات سے خبردار کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

پنوں کے مطابق، کینیڈا کو وضاحت کرنی چاہیے کہ آیا بھارت کی حکومت نے کینیڈا میں مبینہ قاتلانہ کارروائیاں بند کر دی ہیں یا کینیڈین حکومت نے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنا مؤقف تبدیل کر لیا ہے۔

ایف بی آئی کی وارننگ پر ردعمل دیتے ہوئے پنوں نے کہا: ’’پنجاب کی آزادی یا موت، درمیان میں کچھ نہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے بھارتی حکومت انہیں قتل کرنے میں کامیاب ہو جائے اور وہ خالصتان کو وجود میں آتا نہ دیکھ سکیں، تاہم ان کا عزم ہے کہ سکھوں کی اگلی نسل ایک آزاد پنجاب میں زندگی گزارے گی۔

پنوں نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ نہیں کہ وہ کسی ممکنہ قاتلانہ منصوبے سے بچ پاتے ہیں یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ آیا قتل کی دھمکیوں کے ذریعے سکھ عوام کے حقِ خودارادیت کو روکا جا سکتا ہے۔

ان کے بقول، 18 اکتوبر کو ایڈمنٹن میں ہونے والا ریفرنڈم پنجاب کی آزادی کی پُرامن جدوجہد میں ایک اور باب کا اضافہ کرے گا۔

18 اکتوبر کو ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا

سکھ فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ منتظمین کو مسلسل دھمکیوں کے باوجود 18 اکتوبر کو ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

یہ ایک غیر پابند عوامی رائے شماری ہے، جس میں حصہ لینے والے سکھ ووٹرز بھارت سے پنجاب کی آزادی اور خالصتان کے قیام کے حق میں یا مخالفت میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

تنظیم کے مطابق، اس ریفرنڈم کا مقصد سکھ عوام کو اپنے سیاسی مستقبل اور حقِ خودارادیت کے بارے میں رائے دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس کے نتائج قانونی طور پر بھارت سے پنجاب کی علیحدگی کا فیصلہ نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 16 اکتوبر، 2026 کو 02:23 AM

آخری تدوین: 16 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی اسکول میں فائرنگ، تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک
امریکا

امریکی اسکول میں فائرنگ، تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک

امریکی ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ سے تین بچوں سمیت چار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہو چکا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

محمد نعیم اختر16 اکتوبر، 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی روکنے کی آخری وقت تک کوشش کی، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کے لیے آخری وقت تک مذاکرات کی کوشش کی۔ دہشت گردی، ایپکس کمیٹی، سہیل آفریدی سے ملاقاتوں اور وفاق و صوبائی حکومت کے اختلافات پر اہم بیان

Web Desk15 اکتوبر، 2026
پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان
تازہ ترین

پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی داخلہ پالیسی جاری، سالانہ فیس کا بھی اعلان

پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی 2026-27 جاری کردی گئی۔ ایم ڈی کیٹ لازمی، میرٹ فارمولہ اور سرکاری کالجز کی سالانہ فیس بھی مقرر کردی گئی

Web Desk15 اکتوبر، 2026