وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ سے منظوری کل متوقع

W
Web Desk
10 اکتوبر، 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ سے منظوری کل متوقع

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر وفاقی حکومت کے اتفاق کی اطلاعات، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے متوقع۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 13 اکتوبر کو بلانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اتفاق کرلیا ہے، جبکہ اس فیصلے کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں خیبر پختونخوا کی امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق امور پر غور کیا گیا، جبکہ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیے جانے کی توقع ہے۔ فیصلے کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی بلائے گئے ہیں۔

اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر احد چیمہ نے وزیراعظم کی معاونت کی۔

اجلاس میں صدر مملکت کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے کی۔

اجلاس میں منگل 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے کی امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بھجوائی گئی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 02:10 PM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،
تازہ ترین

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا ٹریلر جاری،

فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید، ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی سمیت بڑے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر، فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Web Desk25 نومبر، 2026
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ
تازہ ترین

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم پاک چین گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی اور چینی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے خلا کے پُرامن استعمال اور بین الاقوامی خلائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے

Web Desk25 نومبر، 2026
لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا
کھیل

لاہور قلندرز نے سری لنکن آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سری لنکن اسٹار آل راؤنڈر کمیندو مینڈس کو براہ راست ٹیم میں شامل کرلیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نئی سائننگ کو ٹیم کے مڈل آرڈر کے لیے اہم قرار دے دیا

Web Desk25 نومبر، 2026