وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پاکستان سے 114 پروازیں منسوخ

W
Web Desk
14 اکتوبر، 2026
سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پاکستان سے 114 پروازیں منسوخ

سعودی عرب میں ایئرپورٹس کی بندش اور فلائٹ آپریشن محدود ہونے سے پاکستان کی پروازیں بھی متاثر ہوگئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 114 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل جبکہ 77 تاخیر کا شکار ہوئیں

سلام آباد: سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حوثیوں کے حملوں اور فلائٹ آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان سے سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں منسوخ جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے مجموعی طور پر 114 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل رپورٹ ہوئیں، جبکہ 77 پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

ریاض ایئرپورٹ کی بندش، 28 پروازیں منسوخ

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث پاکستان سے ریاض جانے والی 28 پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہنے کا بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ملتان سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 کو متبادل ایئرپورٹ کے لیے روانہ کر دیا۔

جدہ، دمام اور مدینہ جانے والی پروازیں بھی متاثر

پروازوں کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے دمام جانے والی ایک، ایک پرواز بھی منسوخ ہوئی۔

اسی طرح لاہور سے مدینہ جانے والی سعودی ایئرلائنز کی پروازوں ایس وی 724 اور ایس وی 725 میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث سعودی عرب جانے والے مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اندرونِ ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثر

سعودی عرب کے لیے پروازوں میں خلل کے علاوہ پاکستان کے اندرونِ ملک فضائی آپریشن میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے اسکردو جانے والی چار پروازوں میں ڈھائی سے تین گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

کراچی سے لاہور جانے والی پانچ پروازیں تین سے آٹھ گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی سات پروازیں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔

مسافروں کے لیے اہم ہدایت

پروازوں کی منسوخی اور اوقات میں تبدیلی کے پیش نظر مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورت حال معلوم کرلیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اکتوبر، 2026 کو 07:22 AM

آخری تدوین: 14 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کو اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ برقرار
تازہ ترین

پاکستان کو اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ برقرار

پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا پہلا ایل این جی کارگو موصول ہوگیا، تاہم موسم سرما 2026-27 میں گیس کی طلب بڑھ کر 2,050 ملین مکعب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے مختلف صنعتی شعبوں کو فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
تازہ ترین

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ روسٹن چیز ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ کیون وکھم پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں

Web Desk14 اکتوبر، 2026
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور عمان کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کی ملاقات میں علاقائی امن، سفارتکاری اور پاکستان عمان تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی

Web Desk14 اکتوبر، 2026