وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

میکرون اور اہلیہ کے درمیان مبینہ تنازع کی نئی وجہ سامنے آگئی، ایرانی نژاد اداکارہ کا نام زیرِ بحث

W
Web Desk
14 مئی، 2026
میکرون اور اہلیہ کے درمیان مبینہ تنازع کی نئی وجہ سامنے آگئی، ایرانی نژاد اداکارہ کا نام زیرِ بحث

فرانسیسی صدر میکرون اور ان کی اہلیہ بریگزٹ میکرون سے متعلق ایک نئی کتاب میں ویتنام کے دورے کے دوران پیش آنے والے مبینہ تنازع پر حیران کن دعوے سامنے آئے ہیں۔

ایک صحافی کی جانب سے لکھی گئی نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر میکرون اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کی وجہ ایرانی نژاد فرانسیسی اداکارہ گل شیفتہ فرہانی تھیں۔ کتاب کے مطابق مئی 2025 میں وائرل ہونے والی ویڈیو، جسے ابتدا میں محض مذاق قرار دیا گیا تھا، دراصل ایک ذاتی نوعیت کے تنازع کی عکاسی کرتی تھی۔

مصنف کے مطابق مبینہ جھگڑا صدر میکرون کے موبائل فون پر موصول ہونے والے کچھ پیغامات کے بعد شروع ہوا، جن کا تعلق اداکارہ گل شیفتہ فرہانی سے بتایا گیا ہے۔

تاہم فرانسیسی صدارتی محل اور خاتون اول کی ٹیم نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب گل شیفتہ فرہانی بھی کسی قسم کے رومانوی تعلق یا تنازع میں ملوث ہونے کی تردید کر چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اب تک ان دعوؤں کے حق میں کوئی آزاد یا حتمی ثبوت سامنے نہیں آیا، تاہم یہ معاملہ فرانسیسی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 05:34 AM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026