وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات 2026: 24 نشستوں پر ووٹنگ جاری، 403 امیدوار انتخابی میدان میں

W
Web Desk
7 جون، 2026
گلگت بلتستان انتخابات 2026: 24 نشستوں پر ووٹنگ جاری، 403 امیدوار انتخابی میدان میں
international seerat conference

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے 24 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ 403 امیدوار، جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں، انتخابی دوڑ میں ہیں جبکہ 9 لاکھ 63 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے 24 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل آج صبح شروع ہوگیا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹرز اپنے منتخب نمائندوں کے انتخاب کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 8 خواتین سمیت مجموعی طور پر 403 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 9 لاکھ 63 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

ضلع چلاس میں پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا، جہاں شہری مقررہ وقت سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشنز کے باہر پہنچ گئے تھے۔ پولنگ شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں ووٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور شہری جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔ ان میں سے 349 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 551 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 23، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 22، استحکامِ پاکستان پارٹی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9 امیدوار شامل ہیں۔

اسی طرح مجلس وحدت المسلمین کے 7، جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے 6، 6 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں، جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے قسمت آزما رہے ہیں۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ سیکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز اور حساس مقامات پر مکمل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل شفاف اور پرامن انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 جون، 2026 کو 06:46 AM

آخری تدوین: 7 جون، 2026

متعلقہ مضامین

آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے: ماریہ زخارووا
تازہ ترین

آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے: ماریہ زخارووا

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ ماسکو کو اپنے دو دوست ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے سمیت آبی تنازع اور کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر تشویش ہے۔ روس نے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو باہمی احترام اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026
مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
امریکا

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ مذاکرات کا امکان بھی موجود ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026
قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان

قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ارکان میں ہاتھا پائی کی نوبت آنے پر چیئرپرسن نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ سینیٹری ورکر کی خودکشی اور ستھرا پنجاب کے معاملے پر بھی غور کیا گیا

Web Desk9 ستمبر، 2026