وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے تک پہنچ گیا

W
Web Desk
16 جولائی، 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے تک پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ 24 قیراط سونا 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 343 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 314 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 358 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 30 ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 134 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 155 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 115 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 276 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 1.34 ڈالر کمی کے بعد 56.76 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی معاشی صورتحال مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جولائی، 2026 کو 12:46 PM

آخری تدوین: 17 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ
تازہ ترین

امریکہ میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.7 فیصد ریکارڈ

امریکہ میں ستمبر 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو چار ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایران جنگ کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

Web Desk14 اکتوبر، 2026
بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026