کراچی میں عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ، ملبے سے مزید ایک لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی

کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید ایک لاش نکال لی گئی، ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے
کراچی: کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید ایک لاش نکال لی گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق عمارت کا ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ریسکیو اہلکار انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ کسی ممکنہ انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی کے دوران نکالی گئی پندرہویں لاش کی شناخت محمد مفید ولد غمین گل کے نام سے کرلی گئی ہے۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 تک پہنچنے کے بعد امدادی کارروائیاں مزید اہمیت اختیار کرگئی ہیں۔
شائع ہوا: 29 نومبر، 2026 کو 05:18 AM
آخری تدوین: 29 نومبر، 2026



