وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

گروپ کیپٹن عاصم کے قاتل سعد عباسی کو 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، آئی جی اسلام آباد

W
Web Desk
6 جولائی، 2026
گروپ کیپٹن عاصم کے قاتل سعد عباسی کو 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم کو شہید کرنے والے ملزم سعد عباسی کو جدید ٹیکنالوجی اور خصوصی ٹیموں کی مدد سے صرف 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا

(اسلام آباد) انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ گروپ کیپٹن عاصم کو شہید کرنے والے ملزم سعد عباسی کو واقعے کے صرف 9 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ واقعہ صبح 11 بج کر 21 منٹ پر پیش آیا، جب گروپ کیپٹن عاصم نے ایک نوجوان خاتون اور ملزم کے درمیان جھگڑا دیکھا اور انسانی ہمدردی کے تحت مداخلت کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ گروپ کیپٹن عاصم نے ملزم سعد عباسی کو خاتون سے بدتمیزی اور جھگڑا کرنے سے روکا، تاہم ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گروپ کیپٹن عاصم شہید ہو گئے۔

آئی جی کے مطابق ملزم سعد عباسی اور خاتون نمرہ دونوں جی-6 سیکٹر میں واقع ایک نجی کیش اینڈ کیری اسٹور میں ملازم تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم خاتون کو کسی پارک یا دوسری جگہ لے جانا چاہتا تھا، جبکہ خاتون صرف کام کی جگہ تک تعلق رکھنا چاہتی تھی اور اس کی خواہش کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا تھا۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ دونوں کے درمیان صرف تقریباً 10 روز سے پک اینڈ ڈراپ کا تعلق تھا اور خاتون کو ملزم کے گھر یا ذاتی زندگی کے بارے میں بھی معلومات نہیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پولیس کے لیے ایک حساس اور چیلنجنگ کیس تھا، جس کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر 11 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق سیف سٹی کیمروں، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل سرویلنس اور فزیکل انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کے لباس، موٹرسائیکل اور نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزم نے اسکائی وے کے ذریعے سفر کا ٹکٹ حاصل کیا، اپنا موبائل فون بند کر دیا اور شناخت چھپانے کے لیے کپڑے بھی تبدیل کیے، تاہم پولیس نے مسلسل تعاقب کے بعد اسے 9 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم نے ایک خاتون کی مدد کرتے ہوئے غیر معمولی جرات، حب الوطنی اور شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اور اسلام آباد پولیس اس کیس میں ملزم سعد عباسی کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جولائی، 2026 کو 04:27 AM

آخری تدوین: 6 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک
پاکستان

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیسری نشست کے انعقاد کی کوششیں تیز کردی ہیں

Web Desk4 اکتوبر، 2026
مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی
پاکستان

مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے پی ٹی آئی کے مذاکراتی مطالبات میں کوئی مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔ محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ رات گئے جاری ڈرافٹ کا مقصد پہلے سے طے شدہ مسودے کو سبوتاژ کرنا تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026
کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
پاکستان

کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی حکومت نے مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں پر آخری مرحلے میں عملدرآمد سے انکار کردیا، جن میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات، سکیورٹی پلان اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد شامل تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026