وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری: قومی اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد، فٹنس کو اولین ترجیح

W
Web Desk
14 جولائی، 2026
ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری: قومی اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد، فٹنس کو اولین ترجیح

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کو دے دیا۔ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور جسمانی استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ صرف مکمل فٹ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب کا اختیار غیرملکی کوچز کے سپرد کر دیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے صرف وہی کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے جو مکمل طور پر فٹ ہوں اور مطلوبہ معیار پر پورا اتریں۔ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز تمام ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کریں گے، جس کی بنیاد پر قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس وقت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جہاں غیرملکی کوچز روزانہ دو سیشنز میں کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، برداشت، رفتار اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں مضبوط اور مسابقتی ٹیم میدان میں اتارنے کے لیے میرٹ، فٹنس اور کارکردگی کو انتخاب کا بنیادی معیار بنایا گیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 جولائی، 2026 کو 08:16 AM

آخری تدوین: 14 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026