وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بہار میں مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل، زبردستی سندور لگانے کی ویڈیو پر شدید ردِعمل

W
Web Desk
12 جولائی، 2026
بہار میں مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل، زبردستی سندور لگانے کی ویڈیو پر شدید ردِعمل

بھارت کی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خاتون کا نقاب اتار کر زبردستی سندور لگایا گیا جبکہ واق

(نئی دہلی) بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ مبینہ مذہبی تذلیل اور بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پور میں پیش آیا، جہاں ایک ہجوم نے مبینہ طور پر مسلمان خاتون کا برقع کھینچا، نقاب اتروایا اور اس کی رضامندی کے بغیر پیشانی پر سندور لگا دیا۔ واقعے کے دوران مذہبی نعرے بھی لگائے گئے۔

بھارتی جریدے دی ہندوستان گزٹ کے مطابق خاتون نے اس عمل کی مزاحمت کی، تاہم ہجوم اس کی ویڈیو بناتا رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون جب اپنے اسکوٹر پر وہاں سے روانہ ہونے کی کوشش کر رہی تھی تو کچھ افراد نے اس کا تعاقب بھی کیا۔

واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ برس دسمبر میں بھی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ایک تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے واقعے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئے تھے۔

تاحال اس واقعے پر مقامی انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے باضابطہ مؤقف یا کسی قانونی کارروائی کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 جولائی، 2026 کو 12:43 PM

آخری تدوین: 12 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا میں دو سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 195 فیصد اضافہ، سکیورٹی رپورٹس میں اہم انکشافات
پاکستان

خیبرپختونخوا میں دو سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 195 فیصد اضافہ، سکیورٹی رپورٹس میں اہم انکشافات

خیبرپختونخوا میں یکم مارچ 2024 سے 23 ستمبر 2026 تک دہشت گردی کے واقعات میں 195 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ سکیورٹی رپورٹس میں ڈرون حملوں، پولیس کی خالی آسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد میں کمی کی نشاندہی کی گئی ہے

Web Desk11 اکتوبر، 2026
گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی صورت میں سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم دوں گا، فیصل کریم کنڈی
پاکستان

گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی صورت میں سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم دوں گا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلے کابینہ اجلاس میں ہوں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے، سرفراز بگٹی
پاکستان

دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی اصلاحات اور کنٹریکٹ ملازمین کے لیے پنشن سکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

Web Desk11 اکتوبر، 2026