وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا
international seerat conference

آئی سی سی نے انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 87 لاکھ ڈالر سے زائد انعامی رقم کا اعلان کر دیا، فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اس بار مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ ڈالرز سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالرز مقرر کی گئی ہے، جس سے خواتین کرکٹ کے فروغ میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

نئے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کا انعام دیا جائے گا، جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز حاصل کرے گی۔

اس کے علاوہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دونوں ناکام ٹیموں کو فی ٹیم 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ گروپ مرحلے میں ہر فتح پر ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کے لیے 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کی رقم بھی یقینی بنائی گئی ہے، تاکہ تمام ٹیموں کو مالی طور پر بہتر معاونت فراہم کی جا سکے۔

یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 12 جون سے انگلینڈ میں ہوگا، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 02:47 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026