وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عمران خان شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل

W
Web Desk
21 اگست، 2026
عمران خان شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے اور مختصر قیام کے بعد سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے اور مختصر قیام کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو ہسپتال میں معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل لایا گیا، جہاں انہیں ان کے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔

قبل ازیں عمران خان کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔

عمران خان کی بہنیں اور ان کے معالج بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل گیٹ نمبر 5 سے جیل کے اندر داخل ہوئے، جبکہ نورین نیازی جیل کے باہر موجود رہیں۔

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی ذمہ داری اسلام آباد انتظامیہ کی ہے اور انتظامیہ ہی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا ریلیف قانون کے مطابق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد علاج کے لیے بیرون ملک گئے تھے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کے علاج کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے اور طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس نے بعض اعتراضات عائد کرکے واپس کر دی تھی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 02:50 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

اس بار جو مارچ نکلا، اس کے بعد پاکستان میں مارچ نہیں ہوگا، طلال چوہدری
پاکستان

اس بار جو مارچ نکلا، اس کے بعد پاکستان میں مارچ نہیں ہوگا، طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے مذاکرات میں تعطل کی ذمہ داری اپوزیشن پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر اتفاق ہوچکا تھا، تاہم آخری مرحلے میں اختلافات پیدا ہوئے

Web Desk6 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
تازہ ترین

لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے گورنر راج کو آخری آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کے فیصلے پر اسے نافذ کیا جائے گا

Web Desk6 اکتوبر، 2026
پنجاب بھر میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
پاکستان

پنجاب بھر میں 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ، 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

پنجاب بھر میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ عوامی مقامات پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنے پر پابندی ہوگی، جبکہ شادی، جنازے اور عبادت گاہیں مستثنیٰ ہوں گی

Web Desk6 اکتوبر، 2026