وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی ٹرائی سیریز سے قبل راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026
پاکستان اور سری لنکا کی ٹرائی سیریز سے قبل راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ

ون ڈے ٹرائی سیریز سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے ٹریننگ کی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں، انگلینڈ کی ٹیم نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پہلا میچ 18 اکتوبر کو ہوگا

راولپنڈی: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ تین گھنٹے پر مشتمل ڈے نائٹ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نے بھی ہفتے کی دوپہر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی، جہاں کھلاڑیوں نے سیریز کے ابتدائی مقابلوں کے لیے تیاری کی۔

ٹرائی سیریز کا پہلا میچ اتوار، 18 اکتوبر کو میزبان پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹیمیں سیریز میں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گی، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 17 اکتوبر، 2026 کو 05:35 PM

آخری تدوین: 17 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ DV-2027 گرین کارڈ لاٹری: وفاقی عدالت کا رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم، نئی تاریخیں سامنے آگئیں
امریکا

امریکہ DV-2027 گرین کارڈ لاٹری: وفاقی عدالت کا رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم، نئی تاریخیں سامنے آگئیں

امریکہ کی DV-2027 گرین کارڈ لاٹری رجسٹریشن میں تاخیر کے خلاف مقدمے پر وفاقی عدالت کا اہم حکم سامنے آیا ہے۔ تازہ دستیاب رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن کی تاریخوں کے اعلان، آغاز اور امیدواروں کو اطلاع دینے کے لیے نیا شیڈول مقرر کیا گیا ہے۔ جانیں نئی تاریخیں، تاخیر کی وجوہات اور درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہدایات

محمد نعیم اختر17 اکتوبر، 2026
پاکستان پُرامن ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑی امن کا پیغام لے کر واپس جا رہے ہیں، اعصام الحق
تازہ ترین

پاکستان پُرامن ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑی امن کا پیغام لے کر واپس جا رہے ہیں، اعصام الحق

اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور اعصام الحق قریشی نے خطاب کیا۔ اعصام الحق نے پاکستان کو پُرامن ملک قرار دیتے ہوئے مزید بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کے انعقاد اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026
بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں، شاہین آفریدی
تازہ ترین

بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں، شاہین آفریدی

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان پر کوئی دباؤ نہیں۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرعزم ہے، جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری جاری ہے، جبکہ سلمان علی آغا کی کارکردگی اور جارحانہ بیٹنگ پلان پر بھی کپتان نے اظہار خیال کیا

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026