وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، لیکن مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے: ہیری بروک

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026
پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، لیکن مجھے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے: ہیری بروک

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، لیکن انہیں یہاں کھیلتے ہوئے زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے تجربے، انگلینڈ کی نوجوان ٹیم اور ہر کنڈیشن میں کامیابی حاصل کرنے کے ہدف پر بھی گفتگو کی

راولپنڈی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے، تاہم یہاں کھیلتے ہوئے وہ زیادہ اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ ون ڈے ٹرائی سیریز میں بہترین ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس سے انہیں پاکستانی کنڈیشنز اور مقامی کھلاڑیوں کو سمجھنے میں مدد ملی۔ ان کے مطابق 22 سال کی عمر میں پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوا۔

انگلش کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم ایسی بننا چاہتی ہے جو ہر طرح کی کنڈیشنز میں کامیابی حاصل کر سکے اور کسی بھی ہدف کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ وہ انگلینڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

ہیری بروک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم زیادہ تجربہ کار نہیں، کیونکہ اس کے چند کھلاڑیوں نے ہی 50 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 17 اکتوبر، 2026 کو 05:59 PM

آخری تدوین: 17 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

 آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ
تازہ ترین

آئی سی سی کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم کا اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کا دورہ، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ

آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کیے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک کیے گئے

زاہد فاروق ملک18 اکتوبر، 2026
پاکستان پُرامن ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑی امن کا پیغام لے کر واپس جا رہے ہیں، اعصام الحق
تازہ ترین

پاکستان پُرامن ملک ہے، غیر ملکی کھلاڑی امن کا پیغام لے کر واپس جا رہے ہیں، اعصام الحق

اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور اعصام الحق قریشی نے خطاب کیا۔ اعصام الحق نے پاکستان کو پُرامن ملک قرار دیتے ہوئے مزید بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کے انعقاد اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026
بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں، شاہین آفریدی
تازہ ترین

بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان پر کوئی دباؤ نہیں، شاہین آفریدی

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان پر کوئی دباؤ نہیں۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرعزم ہے، جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری جاری ہے، جبکہ سلمان علی آغا کی کارکردگی اور جارحانہ بیٹنگ پلان پر بھی کپتان نے اظہار خیال کیا

زاہد فاروق ملک17 اکتوبر، 2026