وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

W
Web Desk
16 جون، 2026
گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
international seerat conference

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

(گلگت بلتستان) گلگت بلتستان اسمبلی میں اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نو منتخب اراکین نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد اراکین میں جی بی 23 گانچھے سے انور علی، جی بی 24 گانچھے سے اسد شفیق، جی بی 15 دیامر سے محمد دلپزیر اور جی بی 21 غذر سے امان علی شامل ہیں۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے دن رات محنت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں انفراسٹرکچر، سیاحت، صحت، تعلیم، آئی ٹی اور روزگار کے شعبوں میں بہتری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کی پہلی مرتبہ نمائندگی ایک مثبت پیش رفت ہے اور وہ ایمانداری، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ علاقے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب اور وفاق کے بعد گلگت بلتستان میں بھی استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت اور تعمیری سیاست کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جون، 2026 کو 02:07 PM

آخری تدوین: 16 جون، 2026

متعلقہ مضامین