وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا جوابی وار، امریکی فضائی اڈے پر حملے کا دعویٰ

W
Web Desk
28 مئی، 2026
ایران کا جوابی وار، امریکی فضائی اڈے پر حملے کا دعویٰ

ایران نے امریکی فضائی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے خطے میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آبنائے ہرمز میں امریکی آئل ٹینکر اور ڈرونز سے متعلق بھی بڑے دعوے سامنے آئے ہیں

(تہران) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایرانی شہر بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں موجود ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے ایران پر حملے کیے گئے تھے۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دشمن کو یہ پیغام دے دیا گیا ہے کہ ہر حملے کا جواب دیا جائے گا اور اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری جارح فریق پر عائد ہوگی۔

ایرانی حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے نے ایرانی قونصل خانے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک امریکی آئل ٹینکر پر فائرنگ کی، جس کے بعد اسے واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر مبینہ طور پر اپنا ریڈار بند کر کے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ادھر عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 3 ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے، جو خطے میں نگرانی یا ممکنہ حملوں کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق حملوں میں آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ کارروائی کا مقصد امریکی افواج اور عالمی تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ تھا۔

دفاعی اور سفارتی ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی تیل منڈی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بھی انتہائی حساس سمجھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 مئی، 2026 کو 04:22 PM

آخری تدوین: 28 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026