وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشتگردی قرار دے دیا

W
Web Desk
27 اگست، 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشتگردی قرار دے دیا

ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ پابندیوں سے خوراک، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات سمیت عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جبری اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر مسترد کیا جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل اور رکن ممالک کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں امریکا کی نئی پابندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا جنگ اور دیگر دباؤ کے ذرائع میں ناکامی کے بعد اب ایران کے خلاف معاشی حربوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ایران نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا اصل نشانہ عام شہری بن رہے ہیں۔

عباس عراقچی کے مطابق نئی پابندیوں کے نتیجے میں خوراک، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات تک عوام کی رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران ان جبری اور یکطرفہ پابندیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کے خلاف واضح اور مؤثر موقف اختیار کرے۔

ایران نے اقوام متحدہ اور رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اقتصادی دباؤ اور پابندیوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی پالیسی کا نوٹس لیں اور ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اگست، 2026 کو 06:10 AM

آخری تدوین: 27 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ
تازہ ترین

امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ

ایرانی رہنما محسن رضائی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کی سات شرائط میں سے بعض تسلیم کرلی ہیں، تاہم اہم مطالبات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ آبنائے ہرمز کھولنے اور تیل کی ترسیل سے متعلق مذاکرات جاری ہیں

Web Desk12 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسحاق ڈار
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا

Web Desk12 اکتوبر، 2026
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک
پاکستان

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

Web Desk12 اکتوبر، 2026