وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

صدر زرداری اور ایرانی صدر پزشکیان کی ملاقات، پاکستان ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

W
Web Desk
23 جون، 2026
صدر زرداری اور ایرانی صدر پزشکیان کی ملاقات، پاکستان ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی سلامتی اور امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان ایران برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

(اسلام آباد) صدر آصف علی زرداری اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امن، مکالمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، رابطہ کاری، سرحدی روابط اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ صدر زرداری نے اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں مستقل امن کے قیام کی امید ظاہر کی۔

صدر آصف علی زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، جبکہ ایرانی صدر نے حالیہ مشکل حالات میں پاکستان کی جانب سے تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون بڑھانے اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر زرداری نے مسلم اُمہ کے اتحاد اور خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 جون، 2026 کو 03:38 PM

آخری تدوین: 23 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتحال، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا

Web Desk22 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 869 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، جبکہ اسپیشل برانچ کی عمارت سے 2 آئی ای ڈیز اور خودکش جیکٹ سمیت غیر پھٹا ہوا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ رپورٹ میں حملہ آوروں کی کارروائی اور دھماکے کے مقام سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں امن و امان خراب کرنے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاج، عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد میں عوام کی آمدورفت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی

Web Desk22 ستمبر، 2026