وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران نے امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی، ٹرمپ نے خیرسگالی کے اقدام کا خیرمقدم

W
Web Desk
16 جولائی، 2026
ایران نے امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی، ٹرمپ نے خیرسگالی کے اقدام کا خیرمقدم

ایران نے امریکی شہری ڈینا کراری کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی اقدام کو خیرسگالی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا، جبکہ انسانی حقوق کے وکیل نے ان کی محفوظ واپسی کی تصدیق کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے ایک امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے، جسے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کا مثبت اقدام قرار دیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ امریکی خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 کے دوران غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے اس اقدام کو سراہتا ہے اور اسے مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔

انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر نے رہا ہونے والی امریکی شہری کی شناخت ڈینا کراری کے نام سے کی ہے۔ ان کے مطابق ڈینا کراری کو دسمبر 2024 سے ایران سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

جیرڈ جینسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ڈینا کراری اب محفوظ ہیں اور امریکا واپس جا رہی ہیں۔ انہوں نے ان کی رہائی کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس عمل میں شامل تمام متعلقہ افراد کی کوششوں پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے تعلقات مختلف معاملات پر کشیدگی کا شکار رہے ہیں، تاہم امریکی حکام نے اس اقدام کو مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جولائی، 2026 کو 06:19 AM

آخری تدوین: 16 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ نے نضال حسن کی پھانسی براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
امریکا

ٹرمپ نے نضال حسن کی پھانسی براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

امریکی صدر کے مطابق نضال حسن کو 3 دسمبر 2026 کو شیڈول کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی، جبکہ مقتولین کے اہلِ خانہ ذاتی طور پر کارروائی دیکھ سکیں گے

Web Desk16 اکتوبر، 2026
بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش
امریکا

بھارت میں 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے پر امریکی رکنِ کانگریس کا اظہارِ تشویش

امریکی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارت میں مبینہ طور پر 13 کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹوں سے خارج کرنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام کے پُرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے اس معاملے کو ووٹ کے حق اور جمہوری عمل سے جوڑا۔ بھارتی صحافی سوہاسنی حیدر نے بھی ان کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026
الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
امریکا

الہان عمر کے خلاف تحقیقات تیز، موبائل فون ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری

امریکی رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف امیگریشن ریکارڈ اور شہریت حاصل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق تحقیقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی سوٹا میں گرینڈ جیوری کے تحت متعدد سمن جاری کیے گئے اور ان کے گھر کی تلاشی کے دوران موبائل فون، پاسپورٹ سمیت دیگر اشیا قبضے میں لی گئیں۔ الہان عمر نے تحقیقات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے

شہلا نعیم16 اکتوبر، 2026