وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

روس کی نئی پیشکش: ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنے کو تیار

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
روس کی نئی پیشکش: ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنے کو تیار

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد روس نے ایک بار پھر ایران کا اعلیٰ درجے کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنے کی پیشکش کر دی ہے، جسے ممکنہ امن معاہدے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

(ماسکو)روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے، تاہم روس نے کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی تجویز پیش کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس مستقبل میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کے تحت ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران بھی پیش کی جا چکی ہے، تاہم اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

کریملن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کی دھمکی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی منڈیوں، خصوصاً توانائی اور تجارت کے شعبوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس اس سے قبل بھی کئی بار ایران کے افزودہ یورینیم کو اپنی نگرانی میں لینے کی پیشکش کر چکا ہے، جسے ماہرین ممکنہ سفارتی حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 03:36 AM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026