وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کر دیا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

W
Web Desk
9 مئی، 2026
روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کر دیا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس، ایران کو بحیرہ قزوین کے راستے ڈرونز کے پرزے، سامان اور گندم فراہم کر رہا ہے تاکہ آبنائے ہرمز پر انحصار کم کیا جا سکے۔

(نیویارک) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل تجارتی اور لاجسٹک راستہ فراہم کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق روس ایران کو ڈرونز کے پرزے بحیرہ قزوین کے راستے فراہم کر رہا ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے منتقل ہونے والا سامان بھی متبادل راستوں کے ذریعے ایران پہنچایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی تعاون کے باعث ایران کے ڈرون ذخیرے میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر یہ مدد جاری رہی تو ایران اپنی ڈرون صلاحیت کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تقریباً 20 لاکھ ٹن روسی گندم بھی بحیرہ قزوین کے راستے ایران منتقل کی جا رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور عسکری تعاون مزید مضبوط ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متبادل بحری راستوں کے استعمال سے ایران آبنائے ہرمز پر ممکنہ دباؤ اور رکاوٹوں کے اثرات کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 03:00 PM

آخری تدوین: 9 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

واٹس ایپ کا ٹریول ای سم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
تازہ ترین

واٹس ایپ کا ٹریول ای سم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ نے ٹریول ای سم فیچر متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے صارفین بیرون ملک سفر کے دوران ایپ میں ہی موبائل ڈیٹا پلان خرید اور انسٹال کرسکیں گے، فزیکل سم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

Web Desk27 نومبر، 2026
پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز
تازہ ترین

پنجاب میں صرف میرٹ کی حکمرانی، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں میرٹ کی حکمرانی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے پنک بٹن فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

Web Desk27 نومبر، 2026
جرمن ایئرلائن کا پاکستان میں فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان
تازہ ترین

جرمن ایئرلائن کا پاکستان میں فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان

جرمن ایئرلائن یو ایس سی جی ایم بی ایچ پاکستان کے دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمپنی کی نامزدگی قبول کرلی، آپریشنز کیلئے مزید منظوریوں کا مرحلہ باقی ہے

Web Desk27 نومبر، 2026