وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا سخت انتباہ: دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب

W
Web Desk
20 مئی، 2026
ایران کا سخت انتباہ: دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو جنگ پورے خطے سے باہر پھیل سکتی ہے۔ ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے ابھی اپنی مکمل عسکری صلاحیت استعمال نہیں کی

( تہران )ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملے کیے گئے تو جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل اپنی اسٹریٹجک ناکامیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھ سکے اور ایک بار پھر دھمکیوں کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ ایرانی فورسز نے واضح کیا کہ اب تک اسلامی انقلاب کی تمام عسکری صلاحیتیں استعمال نہیں کی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے حملے ایسے مقامات تک پہنچ سکتے ہیں جن کا دشمن تصور بھی نہیں کرسکتا۔ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ میدانِ جنگ میں ایران کی اصل طاقت دنیا دیکھے گی۔

ایرانی بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران صرف بیانات یا آن لائن جنگ پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عملی طاقت کے ذریعے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سخت مؤقف کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، جبکہ سفارتی کوششوں کی ناکامی کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔

شیئر کریں:
ٹیگز:#islamic revolutionary guard#donal trump#iran
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 12:01 PM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج

لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس سے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو رکوانے کے لیے کھلاڑیوں کے میدان میں واپس نہ آنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق
تازہ ترین

نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق

میٹا نے نوعمر صارفین کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے پر اتفاق کرلیا۔ رات کے اوقات میں رسائی اور اسکول ٹائم نوٹیفکیشنز پر بھی پابندی ہوگی

Web Desk28 اگست، 2026