وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا سخت مؤقف، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی دھمکی

W
Web Desk
13 مئی، 2026
ایران کا سخت مؤقف، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی دھمکی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ایران سے دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

(تہران)ایرانی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ اگر دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو اسے ایران کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جارح قوتوں کو روکنے کیلئے فوری عملی اقدامات کیے جائیں، اس سے پہلے کہ دنیا کو لاقانونیت اور محکومیت کی طرف دھکیل دیا جائے۔

اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر جنگ مسلط کی، جو صرف زمین یا وسائل کیلئے نہیں بلکہ مستقبل میں “اچھائی اور برائی” کے مفہوم طے کرنے کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے والی طاقتیں بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں اور شہری مقامات، حتیٰ کہ خواتین کے اسپورٹس ہالز کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دوسری جانب ایرانی عوام اور افواج ہر ممکن حد تک بے گناہ جانوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ جنگ “جھوٹ پھیلانے والوں اور اپنے وطن کا دفاع کرنے والے باوقار لوگوں” کے درمیان ہے، اور ایسے حالات میں خاموش رہنا بھی برائی کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

علاوہ ازیں اسماعیل بقائی نے بتایا کہ عباس عراقچی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انڈیا جائیں گے، جہاں وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 06:41 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ: عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کا اسکائی اسپورٹس سے احتجاج

لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس سے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو رکوانے کے لیے کھلاڑیوں کے میدان میں واپس نہ آنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026
نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق
تازہ ترین

نوعمر افراد کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کا استعمال محدود کرنے پر میٹا کا اتفاق

میٹا نے نوعمر صارفین کیلئے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے پر اتفاق کرلیا۔ رات کے اوقات میں رسائی اور اسکول ٹائم نوٹیفکیشنز پر بھی پابندی ہوگی

Web Desk28 اگست، 2026