وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ایٹمی ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

W
Web Desk
17 مئی، 2026
ایٹمی ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی ایٹمی ہمسایہ ملک کو جغرافیہ سے مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن، جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کی مظہر ہے، پرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرے۔

(راولپنڈی)بھارت کے آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوتوا کے زیرِ اثر بھارت میں پائے جانے والے وہم، خوش فہمی اور پاکستان کے خلاف ہمہ وقت موجود بدخواہی کے برعکس، پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک، ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت اور جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارتی قیادت نہ تو پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم کر سکی ہے اور نہ ہی آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ پائی ہے، یہی متکبرانہ، جنگی جنون پر مبنی اور تنگ نظر ذہنیت بارہا جنوبی ایشیا کو جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ایک خودمختار ایٹمی ہمسایہ ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی دینا نہ تو سٹریٹجک اشارہ ہے اور نہ ہی سفارتی دباؤ بلکہ یہ ذہنی دیوالیہ پن، جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کا مظہر ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسی کسی جغرافیائی تباہی کے نتائج یقینی طور پر دوطرفہ اور ہمہ گیر ہوں گے، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل، پختگی اور سٹریٹجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، وہ تہذیبی برتری یا قوم مٹانے کی زبان استعمال نہیں کرتیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارتی بیانیہ سہولت کے ساتھ اس تاریخی حقیقت کو نظرانداز کرتا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کے فروغ، ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، علاقائی عدم استحکام، سرحد پار ٹارگٹ کلنگز اور عالمی سطح پر منظم غلط معلوماتی مہمات میں ملوث رہا ہے، بھارت کا جارحانہ رویہ دراصل اعتماد سے زیادہ اس مایوسی کا عکاس ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی کے باعث مزید نمایاں ہوئی، اور جسے معرکۂ حق کے دوران کھل کر بے نقاب ہوتے دیکھا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا کہ بھارتی قیادت کو چاہئے وہ جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران یا جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کرے، کیونکہ اس کے نتائج نہ صرف پورے خطے بلکہ اس سے باہر بھی تباہ کن ثابت ہوں گے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، بصورتِ دیگر پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش ایسے نتائج کو جنم دے سکتی ہے جو نہ جغرافیائی حدود تک محدود ہوں گے اور نہ ہی بھارت کے لیے سٹریٹجک یا سیاسی طور پر قابلِ قبول ہوں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 06:51 AM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026