وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

افغان رجیم کے 4 ڈرونز بلوچستان میں داخل، پاکستان کی بروقت کارروائی، تمام ڈرونز تباہ: آئی ایس پی آر

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
افغان رجیم کے 4 ڈرونز بلوچستان میں داخل، پاکستان کی بروقت کارروائی، تمام ڈرونز تباہ: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان رجیم کی جانب سے بلوچستان کی سرحد کی طرف بھیجے گئے 4 ڈرونز کو پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔ پاک فوج نے خبردار کیا ہے کہ ہر قسم کی سرحد پار اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا

(اسلام آباد) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغان رجیم کی جانب سے بلوچستان کی سرحد پر 4 ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں پاکستان کے جدید فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 30 جون کو افغان رجیم نے اپنی زیرِ انتظام سرزمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے تسلسل میں بلوچستان کی سرحد کی جانب چار ڈرون روانہ کیے۔ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر ان ڈرونز کی نشاندہی کی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث دشمن کے تمام مبینہ عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان رجیم کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیوں کا مقصد اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں درپیش داخلی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ افغان حکام کو اشتعال انگیز اقدامات اور بیانات کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی ترک کرتے ہوئے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ترجمان پاک فوج نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کے خلاف سرحد پار اشتعال انگیزی یا مہم جوئی کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا فوری، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا، جس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر چوکس ہیں، اور کسی بھی سرحد پار خطرے یا اشتعال انگیزی کا جواب آپریشن غضب للحق کے تحت بھرپور انداز میں دیا جاتا رہے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 03:18 AM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات ضروری، عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے: عطا تارڑ
تازہ ترین

افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات ضروری، عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عسکریت پسندانہ ذہنیت افغانستان کے مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو بنیادی حقوق اور اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار ملنا چاہیے۔ عطا تارڑ نے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، امن اور علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا

Web Desk29 ستمبر، 2026
شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط، لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی اپیل
تازہ ترین

شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط، لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی اپیل

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر قیادت کو خط لکھ کر لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ خط میں بیرونی خطرات، دہشتگردی میں اضافے، ایمرجنسی کے خدشے اور خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ممکنہ اقدامات کا ذکر کیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا

Web Desk29 ستمبر، 2026
’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ
پاکستان

’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا جنسی ہراسانی کیس میں اہم فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 31 دسمبر 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صدرِ مملکت کا حکم بحال کردیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں، ہراسانی قانون کے تحت کارروائی کے لیے جنسی عنصر ضروری ہے

Web Desk29 ستمبر، 2026