وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسرائیل لبنان مذاکرات کا آغاز، نیتن یاہو کی کابینہ کو فوری بات چیت کی ہدایت

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
اسرائیل لبنان مذاکرات کا آغاز، نیتن یاہو کی کابینہ کو فوری بات چیت کی ہدایت

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ کو لبنان کے ساتھ فوری طور پر براہ راست مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کا قیام ہے۔

تل ابیب میں جاری بیان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ لبنان کی جانب سے بار بار مذاکرات کی اپیل موصول ہونے کے بعد کابینہ کو فوری بات چیت شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا بنیادی محور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور اسرائیل کے ساتھ امن پر مبنی تعلقات قائم کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدر جوزف عون نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کا واحد حل فوری جنگ بندی ہے اور اس حوالے سے مثبت ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

لبنانی صدر نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کشیدگی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان مزید تصادم کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا آغاز خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حزب اللہ کے معاملے پر اختلافات مذاکرات کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 05:41 AM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

Web Desk1 اگست، 2026
 پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا
تازہ ترین

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہو گئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4,043 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 اگست، 2026
حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی
پاکستان

حکمرانوں کو آج احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان شدید معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا شکار ہے۔ انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جامع معاشی اصلاحات پر زور دیا

Web Desk1 اگست، 2026