کپل شرما ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے

کپل شرما ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے۔ پہلی قسط میں اجے دیوگن، شریا سرن، ایشیتا دتا اور ’درشیم: دی کنکلوژن‘ کی کاسٹ شرکت کرے گی
اسی موضوع سے پڑھیں
بھارتی کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر نیٹ فلکس کے مقبول کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے واپس آگئے ہیں۔ نئے سیزن کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم ’درشیم: دی کنکلوژن‘ کی کاسٹ کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
شو کی پہلی قسط 26 ستمبر رات 8 بجے نشر کی جائے گی، جبکہ نئی اقساط ہر ہفتے پیش کی جائیں گی۔ تقریباً چھ ماہ کے وقفے کے بعد شروع ہونے والے سیزن میں کپل شرما کے ساتھ سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور ارچنا پورن سنگھ بھی موجود ہوں گے۔
افتتاحی قسط میں اجے دیوگن کے ساتھ شریا سرن، ایشیتا دتا، مرنال جادھو، جے دیپ اہلاوت اور ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک بھی شرکت کریں گے۔ شو کی پروموشنل جھلکیوں میں جے دیپ اہلاوت اور کرشنا ابھیشیک کی مزاحیہ ڈانس پرفارمنس، کیکو شاردا کے دلچسپ کردار اور سنیل گروور کی اجے دیوگن کی نقل بھی دکھائی گئی ہے۔
دوسری جانب اجے دیوگن ’درشیم: دی کنکلوژن‘ میں ایک بار پھر وجے سالگاؤںکر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کو 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کاسٹ کی کپل شرما شو میں شرکت فلم کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔
شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 08:47 AM
آخری تدوین: 27 ستمبر، 2026



