وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کراچی عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی جی ایس بی سی اے سمیت اہم افسران عہدوں سے فارغ، 16 معطل

W
Web Desk
26 نومبر، 2026
کراچی عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی جی ایس بی سی اے سمیت اہم افسران عہدوں سے فارغ، 16 معطل

کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس، سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے عہدوں سے فارغ، 16 افسران معطل کرنے کا حکم

کراچی: کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا، جبکہ متعلقہ محکمے کے 16 افسران کو معطل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت عمارت گرنے کے واقعے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں واقعے کے ذمہ داران کے تعین اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے وسیم شمشاد کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے وسیم شمشاد کی معطلی اور ان کے خلاف انکوائری کی سفارش بھی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ عمارت کے مالک اور بلڈر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں مزید انتظامی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کے واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ تحقیقات کے بعد اگر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 نومبر، 2026 کو 07:38 AM

آخری تدوین: 26 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

پی ایس ایل 12 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ مکمل، میتھیو شارٹ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار
تازہ ترین

پی ایس ایل 12 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ مکمل، میتھیو شارٹ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار

پی ایس ایل 12 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ مکمل، آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ 9 کروڑ 15 لاکھ روپے کے معاہدے کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری 2027 کو ہوگی

Web Desk26 نومبر، 2026
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان، جنوری 2027 میں مقابلے ہوں گے
تازہ ترین

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان، جنوری 2027 میں مقابلے ہوں گے

پی سی بی نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جنوری 2027 میں ہونے والی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔ تین میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے

Web Desk26 نومبر، 2026
فریال گوہر نے کینسر اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سر منڈوا لیا
تازہ ترین

فریال گوہر نے کینسر اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سر منڈوا لیا

پاکستانی اداکارہ فریال گوہر نے ڈیپلیکس اسمائل اگین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کینسر، آتش زدگی اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سر منڈوا لیا، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Web Desk26 نومبر، 2026