وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

W
Web Desk
18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
international seerat conference

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

مینیسوٹا: امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

رائٹرز کے مطابق انتھونی جیمز کازمیرزک نے مئی میں حملے کا جرم قبول کیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے الہان عمر کے ترقی پسند سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ اسے منی ایپولس کی وفاقی عدالت نے 14 ماہ قید کی سزا سنائی۔

یہ واقعہ جنوری میں مینیسوٹا کے ایک ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں الہان عمر امیگریشن حکام کی کارروائیوں پر تنقید کر رہی تھیں۔

رائٹرز کے مطابق ملزم ہجوم میں سے اٹھا اور سرنج کے ذریعے الہان عمر پر سرکہ پھینک دیا۔ سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اسے قابو کرلیا، جبکہ الہان عمر نے واقعے کے باوجود اپنی تقریر جاری رکھی۔

عدالت میں ملزم کے وکیل کے مطابق کازمیرزک نے الہان عمر سے معذرت بھی کی۔ تاہم اس کے خلاف ریاستی عدالت میں حملے اور تشدد کی دھمکیوں سے متعلق مزید مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 04:11 AM

آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری
تازہ ترین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی
تازہ ترین

اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کر لی

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی۔ کرن خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ اشتیاق بیگ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر ہیں

Web Desk18 ستمبر، 2026