وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس ناقابل قبول، کسی ملک کو اجازت نہیں دی جا سکتی: مارکو روبیو

W
Web Desk
24 جون، 2026
آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس ناقابل قبول، کسی ملک کو اجازت نہیں دی جا سکتی: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور کسی بھی ملک کو وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا حق حاصل نہیں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور کسی بھی ملک کو وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا حق حاصل نہیں۔

ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے، اس لیے کسی ایک ملک کی جانب سے اس پر ٹیکس یا ٹول وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر خطے کے ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے موجود ہے اور کسی کو اس حوالے سے قائل کرنے کی ضرورت نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے عراق سے میزائل اور ڈرون حملے بند ہوں، کیونکہ ایسے اقدامات تنازع کے مکمل خاتمے میں رکاوٹ ہیں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئندہ مذاکرات میں بھی زیر بحث آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران انقلابی طرزِ سیاست کے بجائے ایک معمول کی ریاست کے طور پر کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرے تو اس کے لیے ترقی اور اقتصادی مواقع کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات سے اپنے خلیجی دورے کا آغاز کیا ہے، جس کے دوران وہ کویت اور بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔ مبصرین کے مطابق یہ دورہ خطے کی سیکیورٹی، ایران سے متعلق پالیسی اور سمندری تجارت کے تحفظ جیسے اہم امور پر مرکوز ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جون، 2026 کو 03:38 AM

آخری تدوین: 24 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے
پاکستان

پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان حدود سے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم اور 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی علاقوں میں گرائے گئے

Web Desk23 ستمبر، 2026
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی
تازہ ترین

پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی درخواست کردی

پنجاب حکومت نے وفاق سے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے یا سگنلز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی سروسز کی بندش کی درخواست کی گئی ہے

Web Desk23 ستمبر، 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔ ریاض میں قائم جنرل سیکریٹریٹ اتحاد کے امور کی نگرانی کرے گا

Web Desk23 ستمبر، 2026