وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، وزیراعلیٰ پنجاب نے 31.5 کلومیٹر منصوبے کی منظوری دے دی

W
Web Desk
2 مئی، 2026
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، وزیراعلیٰ پنجاب نے 31.5 کلومیٹر منصوبے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، منصوبہ گکھڑ سے ایمن آباد تک 31.5 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔

(لاہور) مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی، جس سے شہر میں جدید ٹرانسپورٹ نظام متعارف کرانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بسوں کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے منصوبے میں دو ٹنل سیکشن شامل کرنے اور 17 سے 19 کلومیٹر ٹریک کو انڈرگراؤنڈ گزارنے کی بھی منظوری دی گئی۔

بریفنگ کے مطابق 31.5 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ گکھڑ سے ایمن آباد تک پھیلا ہوگا اور اس کی تکمیل کیلئے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ منصوبے میں مجموعی طور پر 24 اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں سے 2 انڈرگراؤنڈ ہوں گے۔

ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلا والا میں ڈپو قائم کیے جائیں گے۔

منصوبے کے دونوں اطراف 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی جبکہ ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ٹرانسپورٹ آپریشن کو مؤثر انداز میں مانیٹر کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہو جائے گا اور شہریوں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 مئی، 2026 کو 08:04 AM

آخری تدوین: 2 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا
تازہ ترین

ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

معروف میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ والدین کو بچوں کو خودمختار بنانا چاہیے اور شادی اس وقت کرنی چاہیے جب وہ کمانے کے قابل ہوں

Web Desk6 اگست، 2026